’یہ چیز دنیا کے لیے کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ہے‘ بل گیٹس نے دنیا کو خبردار کردیا

’یہ چیز دنیا کے لیے کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ہے‘ بل گیٹس نے دنیا کو ...
’یہ چیز دنیا کے لیے کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ہے‘ بل گیٹس نے دنیا کو خبردار کردیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس ہی نے دنیا کو تگنی کا ناچ نچا رکھا ہے اور اب مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے اس سے بھی خطرناک دعویٰ کر دیا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق بل گیٹس نے کہا ہے کہ ”دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرے کی سنگینی سے آگاہ ہونا چاہیے کیونکہ یہ کورونا وائرس کی وباءسے کئی گنا زیادہ خطرناک ہو سکتی ہیں اور انسانیت کو شدید تباہی سے دوچار کر سکتی ہیں۔“

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ”ہمیں اپنی زمین کو بچانے کے لیے اس سے کہیں زیادہ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے، جتنی کہ ہم اس وقت کر رہے ہیں۔ اگر ہم نے یہ جدوجہد نہ کی تو ایسی تباہی آئے گی کہ ہم نے کبھی دیکھی ہو گی اور نہ سنی ہو گی۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کا کہنا ہے کہ دنیا میں لاک ڈاﺅن کی وجہ سے فضاءمیں کاربن کے اخراج کی شرح میں 8فیصد کمی آئی ہے۔ اگر یہ تناسب دیکھا جائے تو ہم ہر سال 47ارب ٹن کے برابر کاربن فضاءمیں شامل کر رہے ہیں۔ ہمیں فضاءمیں کاربن کی شرح میں کمی کا یہ تناسب برقرار رکھنا چاہیے اور ہر سال کم از کم اتنی ہی شرح کم ہونی چاہیے لیکن بدقسمتی سے ہم ایسا نہیں کر رہے۔ “

مزید :

بین الاقوامی -