پاک فوج نے 2 نئی مساجد بنانے کا اعلان کردیا، ان مساجد میں کیا خاص بات ہے؟ جان کر پاکستانی خوش ہوجائیں

پاک فوج نے 2 نئی مساجد بنانے کا اعلان کردیا، ان مساجد میں کیا خاص بات ہے؟ جان ...
پاک فوج نے 2 نئی مساجد بنانے کا اعلان کردیا، ان مساجد میں کیا خاص بات ہے؟ جان کر پاکستانی خوش ہوجائیں

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے وانا اور سرگودھا میں دو مساجد تعمیر کرنے کا اعلان کرکے پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق یہ دونوں مساجد فن تعمیر کا ایک شاہکار ہوں گی اور ان کی وجہ سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا، جس طرح اسلام آباد کی فیصل مسجد اور لاہور کی بادشاہی مسجد کو دیکھنے ہر سال ہزاروں لوگ وہاں جاتے ہیں۔ اسی طرح لوگ ان عالیشان مساجد کو بھی دیکھنے جایا کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق ان دونوں مساجد کی تعمیر کے منصوبے پائپ لائن میں ہیں اور لوگ منتظر ہیں کہ کب ان کی تعمیر مکمل ہو گی اور وہ یہ شاہکار اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔ سوشل میڈیا پر پاک فوج کے اس اقدام کی بہت تعریف کی جا رہی ہے۔ فیاض اسلم نامی ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”یہ بہت اعلیٰ کام ہے، اسے جلد از جلد مکمل ہونا چاہیے۔“جاوید اللہ خان نے لکھا ہے کہ ”میں جنوبی وزیرستان سے ہوں۔ میں چند دن پہلے وانا گیا تھا۔ وہاں وانا بازار کے قریب میں نے ایک مسجد زیرتعمیر دیکھی، جو پاک فوج کی مدد سے تعمیر کی جا رہی ہے۔ میں بہت خوش ہوں کیونکہ وانا میں بہت کم مساجد ہیں۔ میں پاک فوج کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے وانا میں مسجد کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیا۔“

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -