فیصل واوڈا نا اہلی کیس کی سماعت کب ہو گی ؟تاریخ مقرر ہو گئی

فیصل واوڈا نا اہلی کیس کی سماعت کب ہو گی ؟تاریخ مقرر ہو گئی
فیصل واوڈا نا اہلی کیس کی سماعت کب ہو گی ؟تاریخ مقرر ہو گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی نااہلی کے کیس کی سماعت 20 اگست کے لیے مقرر کر دی۔عدالت عالیہ نے فیصل واوڈا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کر لی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق دونوں مرکزی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی۔درخواست گزار میاں فیصل نے بیرسٹر جہانگیر جدون کے ذریعے درخواست دا ئرکر رکھی ہے۔عدالت عالیہ نے نااہلی درخواست پر فیصل واوڈا اور الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن سے دہری شہریت چھپائی ہے اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

مزید :

قومی -