کورونا کی صورتحال بہتر ہوگئی، انجینئرنگ یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کے فوری انتخابات کرائیں جائیں۔۔۔۔ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن نے وائس چانسلر کو خط لکھ دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن یوای ٹی کے صدر ڈاکٹر فہیم گوہراعوان نے وائس چانسلر کے نام لکھے گئے ایک خط میں مطالبہ کیا ہے کہ کورونا کی صورتحال بہتر ہوگئی،انجینئرنگ یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کےفوری انتخابات کرائیں جائیں،ہم انتخابات کا مزید التوا برداشت نہیں کرسکتے،اگر 30 ہزار امیدواروں کا آن لائن انٹری ٹیسٹ لیا جاسکتا ہے تو 800 اساتذہ کے انتخابات کیوں نہیں کرائے جاسکتے؟۔ْ
ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن یوای ٹی کے صدر ڈاکٹر فہیم گوہراعوان نے وائس چانسلر کے نام لکھے گئے ایک خط میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے بحثیت ممبر یوای ٹی سینڈیکیٹ سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے،اساتذہ کے منتخب نمائندوں کے بغیر سنڈیکیٹ کا کام جاری رکھنا جمہوری اصولوں کے خلاف ہے،سینڈیکیٹ اہم فیصلہ ساز فورم ہے،جو اساتذہ کی نمائندگی کے بغیر ادھورا ہے،یونیورسٹی ایکٹ میں کوئی ایک شق بھی ایسی نہیں جس کی بنیاد پر الیکشن ملتوی کردیے جائیں۔ خط کے مندرجات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یو ای ای ٹی ایکٹ کی شق 44 (1) کے تحت خالی عہدوں اور مناصب کو پر کرنا ضرور ی ہے،یو ای ٹی انتظامیہ بتائےکہ وہ کس شق کےتحت انتخابات کو التوا میں رکھ رہی ہے؟ہم چاہتےہیں کہ یوای ٹی کواس کےکیلنڈرکےمطابق چلایاجائے،کورونا کی صورت حال میں بہتری کےبعدانتخابات کوالتوا میں رکھنےکاکوئی قانونی اوراخلاقی جوازنہیں ہے،سنڈیکیٹ کےانتخابات آن لائن یا آن کیمپس کرائیں جائیں تاکہ سنڈیکیٹ اور سینیٹ دونوں میں اساتذہ حق نمائندگی ادا کرسکیں۔
یوای ٹی کی سینڈیکیٹ کل17 ارکان پر مشتمل ہے جس میں اساتذہ کی 6 نشستیں ہیں جو الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے خالی ہیں، یوای ٹی انتظامیہ نے کرونا کی وجہ سے سینڈیکیٹ کے الیکشن ملتوی کردیے تھے،الیکشن کے بعد اساتذہ کے 6 ارکان حق نمائندگی اداکرسکیں گے،خط کی کاپی تمام سینڈیکیٹ کے ممبران کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔