بیوی ناراض ہو کر میکے چلی گئی،  ظالم باپ نے اپنی 6 سالہ بیٹی کو ہی درندگی کا نشانہ بنانا شروع کردیا ، پکڑا کیسے گیا؟

بیوی ناراض ہو کر میکے چلی گئی،  ظالم باپ نے اپنی 6 سالہ بیٹی کو ہی درندگی کا ...
بیوی ناراض ہو کر میکے چلی گئی،  ظالم باپ نے اپنی 6 سالہ بیٹی کو ہی درندگی کا نشانہ بنانا شروع کردیا ، پکڑا کیسے گیا؟

  

شملہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں ایک شخص کو اپنی ہی 6 سالہ بیٹی کی آبرو ریزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

تحصیل رامپور میں پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ جھاکڑی تھانے کی حدود میں ایک شخص اپنی ہی بچی کو ہوس کا نشانہ بنا رہا ہے۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک ٹیم تشکیل دی جس نے حقائق کی چھان بین کے بعد بچی کا انٹرویو کیا جس نے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کی داستان سنائی۔ پولیس نے بچی کا میڈیکل کرانے کے بعد اس کے ظالم باپ  کو گرفتار کرکے پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم باپ کی عمر 23 برس ہے اور اس کے تین بچے ہیں، اس کی بیوی روٹھ کر میکے گئی ہوئی ہے جبکہ 6 سالہ بچی اپنے باپ کے ساتھ مقیم تھی ، اسی دوران ظالم شخص نے بار بار اپنی ہی معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی۔

مزید :

جرم و انصاف -