فیصل آبادکے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی،اہم ترین سہولت کا آغاز ہو گیا

فیصل آبادکے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی،اہم ترین سہولت کا آغاز ہو گیا
فیصل آبادکے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی،اہم ترین سہولت کا آغاز ہو گیا

  

 فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور اور گوجرانوالہ کے بعد فیصل آباد میں بھی ٹریفک چالان کی آن لائن ادائیگی کی سہولت کا آغاز ہو گیا، شہری موبائل، اے ٹی ایم و دیگر جدید ذرائع سے ٹریفک چالان ادا کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آبادکے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے اور شہر  فیصل آباد میں لاہور اور گوجرانوالہ کے بعد ٹریفک چالان کی آن لائن ادائیگی کی سہولت کا آغاز ہو گیا ہے، شہری موبائل، اے ٹی ایم و دیگر جدید ذرائع سے ٹریفک چالان ادا کر سکیں گے،چالان فوری ادا کرنے سے موقع پر ٹریفک وارڈن سے کاغذات واپس لیے جا سکیں گے۔ پنجاب آئی ٹی بورڈ کی وضع کردہ ای پے پنجاب ایپ پر شہری چالان ادائیگی کی تفصیل دیکھ سکیں گے۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور کا کہنا ہے کہ اس  سہولت کا اجرا جلد راولپنڈی اور ملتان میں بھی کر دیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -