ابو ظہبی میں 750 کلو گرام نسوار سمگل کرنے کی کوشش ناکام، کس چیز میں چھپائی گئی تھی؟

ابو ظہبی میں 750 کلو گرام نسوار سمگل کرنے کی کوشش ناکام، کس چیز میں چھپائی گئی ...
ابو ظہبی میں 750 کلو گرام نسوار سمگل کرنے کی کوشش ناکام، کس چیز میں چھپائی گئی تھی؟

  

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں 750 کلوگرام نسوار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، نسوار ڈیزل ٹینکر میں چھپائی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق ڈیزل ٹینکر میں نسوار سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس کے خلاف ممنوعہ اشیا کی سمگلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ابو ظہبی میں نسوار ممنوعہ اشیا میں شامل ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم پٹرول سپلائی کرنے والی کمپنی میں ملازم ہے، اس نے 750 کلوگرام نسوار ڈیزل ٹینکر میں چھپا رکھی تھی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

مزید :

عرب دنیا -