اپوزیشن کی تحریک کھٹائی میں پڑ گئی ،اب مولانا فضل الرحمان اکیلے کیا کریں گے ؟بڑی خبر آگئی

اپوزیشن کی تحریک کھٹائی میں پڑ گئی ،اب مولانا فضل الرحمان اکیلے کیا کریں گے ...
اپوزیشن کی تحریک کھٹائی میں پڑ گئی ،اب مولانا فضل الرحمان اکیلے کیا کریں گے ؟بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن جماعتوں میں عدم اعتماد کے باعث مشترکہ احتجاجی تحریک کھٹائی میں پڑگئی، مولانا فضل الرحمٰن اکیلے ہی تحریک چلائیں گے۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرس کے امکانات بھی کم ہوگئے ہیں۔ایسے میں جمعیت علمااسلام (ف) نے حکومت کے خلاف اکیلے ہی تحریک چلانے کی تیاریاں شروع کردیں۔جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے7 ستمبر کو پشاور میں احتجاجی ریلی کی کال دے دی ہے۔احتجاجی تحریک سے قبل مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی سے تحریری معاہدے کی شرط رکھ دی۔ عید الاضحیٰ سے قبل مولانا فضل الرحمٰن نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت سے تحریری معاہدے کی یقین دہانی لی تھی۔مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے مولانا کو یقین دہانی کے بعد دوبارہ قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دیا۔آل پارٹیز کانفرنس کے ایجنڈے کے لیے عید کے بعد رہبر کمیٹی کا اجلاس ہونا تھا۔عید سے پہلے اور پھر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بڑی جماعتوں کے کردار نے مولانا کو ناراض کردیا۔

مزید :

قومی -