جب ہماری ماں دوسری شادی کرچکی ہے تو تم اس سے ملنے کیوں گئی؟ بھائی نے بہن کو قتل کردیا

جب ہماری ماں دوسری شادی کرچکی ہے تو تم اس سے ملنے کیوں گئی؟ بھائی نے بہن کو ...
جب ہماری ماں دوسری شادی کرچکی ہے تو تم اس سے ملنے کیوں گئی؟ بھائی نے بہن کو قتل کردیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دوسری شادی کرنے والی ماں سے ملنے جانے پر بھائی نے طیش میں آکر جواں سال بہن کو قتل کردیا۔

راولپنڈی کے علاقے گلستان کالونی تھانہ سول لائنز کی حدود میں 22 سالہ کائنات اپنی ماں سے ملنے گئی تھی۔ اس کی ماں نے دوسری شادی کر رکھی ہے۔

ماں سے ملاقات کیلئے جانے پر بھائی طیش میں آگیا اور اپنی 22 سالہ بہن کو قتل کردیا۔ پولیس نے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ بہن کو قتل کرنے والا بھائی موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -