فرقہ واریت مضبوط اور حکمران کمزور ہو رہے ہیں، لگتا ہے کہ۔۔۔ علامہ زبیرا حمد ظہیرنے بڑے خطرے کی نشاندہی کردی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلامی جمہوری اتحادپاکستان کےسر براہ علامہ زبیرا حمدظہیرنےتحفظ بنیاداسلام بل کوقانون بننےسےروکنےکےاقدام کو فرقہ واریت کے خاتمے کیخلاف بہت بڑی سازش قرار دیتےہوئےکہاہےکہ فرقہ واریت مضبوط اور حکمران کمزور ہو رہےہیں، لگتا ہے کہ حکمران اور کچھ لوگ وحدت ملت اوراستحکام پاکستان کے حق میں نہیں، بل کو قانون بننے سے روکے جانے سے اتحاد امت کا جذبہ ہار گیا ہے اور فرقہ واریت جیت گئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ زبیرظہیر نےکہاکہ تحفظ بنیاد اسلام بل میں آخری نبی حضرت محمدرسول اللہﷺ، تمام انبیائے کرام،خلفائے راشدین ؓ ،امہات المومنین ؓ ،اہل بیت اطہار ؓ ، تمام اصحاب ؓ رسولﷺ کے تقدس کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا مگر اب کچھ لوگوں کے آگے حکومت نے مجبور ہو کرا س بل کو قانون بننے سے روک دیا ہے مگر ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ کسی کو بھی اس بل کے قانون نہ بننے کے باوجود تمام انبیائے کرام،خلفائے راشدین ؓ ،امہات المومنین ؓ اور اہل بیت ؓ سمیت کسی مقدس ہستی کی شان میں بے ادبی اور گستاخی کی ہر گز اجازت نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تحفظ بنیاد اسلام بل میں کوئی ایک لفظ بھی کسی فرقے او ر مسلک کے خلاف نہیں تھا بلکہ یہ بل تما م مقدس ہستیوں تمام مذاہب کے خلاف زبان درزی ختم کر نے کی گارنٹی ہے، اس کو قانون بننے سے روک دینا اس بات کی عکاسی ہے کہ اتحاد امت کا جذبہ ہارگیا اور فرقہ واریت جیت گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ بل سورہ بقرہ کے آخری رکوع کی آیات مبارکہ کا تقر یبا تر جمہ ہے جسکے خلاف باتیں کی جا رہی ہیں، ہم حکمرانوں اور اس بل کی مخالفت کرنیوالوں کی شدید مذمت کر تے ہیں، اگرحکمرانوں نے کوئی اور قانون بنا کر بل کے مخالفین کو خوش کر نے کی کوشش کی تو ہم اسکے خلاف ملک گیر احتجاج سمیت ہر احتجاجی آپشنز استعمال کریں گے۔ ؓ