ضلع دادو میں سیلابی ریلا، مویشی پانی میں بہہ گئے، دل دہلا دینے والی ویڈیو
دادو (ڈیلی پاکستان آن لائن) اندرون سندھ کے ضلع دادو میں بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے سیلاب میں کئی دیہات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے سوشل میڈیا پر دادو کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیلابی ریلے میں درجنوں مویشی بہہ رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع دادو کے کاچھی کے علاقے میں نئی گاج کے نالے میں سیلاب آنے کی وجہ سے 50 سے زیادہ دیہاتوں میں پانی داخل ہوگیا ہے، عوام درختوں پر چڑھ کر جان بچانے میں کوشاں ہیں اور ان غریبوں کی کل جمع پونجی مویشی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔
دادو ضلع کے کاچھی کےعلاقے میں نئے گاج کے نالے میں سیلاب آنے کی وجہ سے 50 سے زیادہ گائوں میں پانی داخل، عوام درختوں پع چڑھ کر جان بچانے میں کوشاں اور ان غریبوں کی کل جمع پونجی انکے مویشی سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔
— Dua~Bhutto (@DuaBhuttoPTI) August 8, 2020
سندھ حکومت کو کب ہوش آئے گی pic.twitter.com/UaXvygKN8R
دوسری جانب آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دادو میں بارشوں کی وجہ سے 12 دیہات بری طرح متاثر ہوئے ہیں، آرمی انجینئرز اور میڈیکل کی ٹیمیں موٹر بوٹس کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نئی گاج ڈیم کو سیلاب سے محفوظ بنانے والے بند میں شگاف پڑنے کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر دادو کے متاثرہ علاقوں کی ویڈیوز بھی گردش کر رہی ہیں۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیلابی پانی تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ کچھ لوگ اپنی جان بچانے کیلئے درختوں پر چڑھے ہوئے ہیں۔
دادو: درخت پر موجود متاثرین کی فوٹیج جی نیوز نے حاصل کرلی
— Akber Punjwani (@AkberPunjwani1) August 8, 2020
دادو: متاثرین کی ریسکیو عملداروں سے مدد کی اپیل
فیاض جعفری
03152515800 pic.twitter.com/SuY1KRbfFK