محکمہ سکول ایجوکیشن نے وزیر اعظم عمران خان کے سامنے نامکمل اور زیر التوا منصوبوں کو بھی بڑھا چڑھا کر پیش کر دیا،سب اچھا کی رپورٹ پیش

محکمہ سکول ایجوکیشن نے وزیر اعظم عمران خان کے سامنے نامکمل اور زیر التوا ...
محکمہ سکول ایجوکیشن نے وزیر اعظم عمران خان کے سامنے نامکمل اور زیر التوا منصوبوں کو بھی بڑھا چڑھا کر پیش کر دیا،سب اچھا کی رپورٹ پیش

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ سکول ایجوکیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کردی، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیجانب سے نامکمل اور زیر التوا منصوبوں کو بھی بڑھا چڑھا کر پیش کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ایک روزہ دورہ لاہور کے موقع پرسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب  گزشتہ دو سال کی کارکردگی رپورٹ وزیر اعظم کو  پیش کی جس میں نامکمل اور زیر التوا منصوبوں کو بھی بڑھا چڑھا کر پیش کر دیا اور سب اچھا کی رپورٹ دے دی، ذرائع کے مطابق کرایوں کی بلڈنگ میں سکولوں کا قیام، انصاف آفٹرنون سکول پروگرام، انصاف پرائمری سکول پروگرام اورانصاف موبائل سکول کا منصوبہ تاحال التوا کا شکار ہے، رپورٹ میں اردو میڈیم آف انسٹرکشن، دانش سکولز، ٹیچرز لائسنسنگ ایکٹ، پرائیویٹ سکول ایکٹ کو بھی شامل کیا گیا،بریفنگ میں مزید ای سی ای بکس،پنجاب سکول کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن پروگرام،1227 سکولوں کی اَپ گریڈیشن اور آئی ایم آئی ایس شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -