مانچسٹر ٹیسٹ ، انگلینڈ نے پاکستان کو3وکٹوں سے شکست دے دی 

مانچسٹر ٹیسٹ ، انگلینڈ نے پاکستان کو3وکٹوں سے شکست دے دی 
مانچسٹر ٹیسٹ ، انگلینڈ نے پاکستان کو3وکٹوں سے شکست دے دی 

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے 3وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی ۔ پاکستانی ٹیم دوسری اننگزمیں 169رنز بناکر آوٹ ہوگئی اور انگلینڈکوجیت کیلئے 277 رنزکاہدف دیدیاجو انگلینڈنے جو بٹلر اور ووکس کی شاندار بلے بازی کے ساتھ حاصل کرلیا۔

پاکستان نے چوتھے دن کھیل کا آغاز 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز سے کیا اور آخری دو وکٹوں نے 32 قیمتی رنز جوڑے۔دن کے آغاز میں ہی یاسر شاہ نے جارحانہ اننگز کھیلی لیکن 158 رنز کے مجموعے پر وہ 33 قیمتی رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔نسیم شاہ 4 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جب کہ محمد عباس 3 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔ٹیم پاکستان کی طرف سے اظہرعلی 20،اسدشفیق 29،محمدرضوان 27،یاسرشاہ 33 رنزبناکرآوٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے میں اسیورٹ براڈ نے تین، کرس ووکس اور بین اسٹوکس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا، جوفرا آرچر اور ڈوم بیس کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ 

انگلینڈ کی جانب سے سبلے نے 36،جو روٹ نے 42،بٹلر نے 75،برنز نے 10سٹوکس نے 9،سٹیورٹ براڈ 7اور اولی پوپ نے 7رنز بنائے ۔کرس ووکس نے شاندار اننگ کھیلی اور وہ 84سکور بنا کر نا ٹ آوٹ رہے ۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 4جبکہ شاہین آفریدی ،محمد عباس اور نسیم شاہ نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزید :

کھیل -