سنجے دت کو سانس لینے میں دشواری ،ہسپتال پہنچ گئے
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کے معروف اداکارسنجے دت طبیعت بگڑنے پر ہسپتال پہنچ گئے ۔بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق سنجے سنجے دت کو سانس لینے کی شکایت کے بعد ہفتہ کی شام ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ سنجے دت کے کورونا وائرس کا بھی ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ منفی آئی ہے ۔61 سالہ اداکار کو آکسیجن سیچوریشن میں اتار چڑھاو کے باعث سانس لینے میں دشواری کے بعد ہسپتال داخل کیا گیا تاہم انہیں کورونا وارڈ میں داخل نہیں کیا گیا۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سنجے دت طبعی معائنے کے لیے کچھ دیر ہسپتال میں ہی رہیں گے ۔