سیاحتی ویزے پر بھارت آنے والی غیر ملکی خاتون کا ہوٹل مینجر نے ریپ کردیا

سیاحتی ویزے پر بھارت آنے والی غیر ملکی خاتون کا ہوٹل مینجر نے ریپ کردیا
سیاحتی ویزے پر بھارت آنے والی غیر ملکی خاتون کا ہوٹل مینجر نے ریپ کردیا

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیاحتی ویزے پر بھارت آنے والی تھائی لینڈ کی  خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی کا انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا ہے،خاتون کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوے ہوٹل مینجر کو گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستانی ریاست ہریانہ کے شہر حسار میں واقع ایک نجی ہوٹل میں ریپ کا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں تھائی لینڈ سے سیاحتی ویزے پر  بھارت آنے  والی خاتون کو ہوٹل مینجر نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔زیادتی کا شکار ہونے والی غیر ملکی خاتون کا کہنا ہے وہ اپنی سہیلی کے ساتھ حسار میں واقع ہوٹل ریجنسی میں چند روز سے ٹھہری ہوئی تھی،گذشتہ شب وہ اپنی سہیلی کے ساتھ  گھومنے کے بعد واپس ہوٹل پہنچی تو اس کی سہیلی کمرے میں چلے گی جبکہ وہ ہوٹل کی لابی میں رک گی ،جہاں ہوٹل مینجر گلشن نے اس کا ریپ کردیا جبکہ بعد ازاں وہاں موجود ایک دوسرے شخص نے بھی اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تاہم وہ باہر بھاگنے میں کامیاب ہو گئی اور شور مچانے پر لوگ جمع ہو گئے جنہوں نے پولیس کو  اطلاع کردی۔پولیس نے متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرانے کے بعد جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ہوٹل مینجر کو گرفتار کرکے جیل بجھوا دیا ہے جبکہ دوسرے شخص کی تلاش جاری ہے ۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ مارچ میں سیاحتی ویزے پر بھارت آی تھی تاہم بعد ازاں کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہیں پھنس گی ۔

مزید :

بین الاقوامی -