وفاقی وزیر صنعت حماد اظہرموڈیز کے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری اور آؤٹ لک مستحکم کرنے پر کھل اٹھے

وفاقی وزیر صنعت حماد اظہرموڈیز کے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری اور آؤٹ لک مستحکم ...
وفاقی وزیر صنعت حماد اظہرموڈیز کے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری اور آؤٹ لک مستحکم کرنے پر کھل اٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر  نے کہاہے کہ موڈیز کا پاکستان کی ریٹنگ بی 3 اور آؤٹ لک مستحکم کرنا حوصلہ افزا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق موڈیز کی ریٹنگ بارے  اپنے بیان میں وفاقی وزیر صنعت نے کہاکہ عالمی وبا کورونا کے باوجود پاکستان کی معیشت میں بہتری کو تسلیم کیا گیا ہے،پاکستان کی ریٹنگ جون 2018 میں بی 3 نیگٹو کی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ریٹنگ میں کمی مسلم لیگ ن کی غلط پالیسیوں کی بنا پر ہوئی تھی،دسمبر 2019 میں پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں سے اقتصادی استحکام آیا۔انہوں نے کہاکہ اقتصادی استحکام سے پاکستان کی ریٹنگ آج بی 3 مستحکم قرار دی گئی ،موڈیز کا پاکستان کی ریٹنگ بی 3 اور آؤٹ لک مستحکم کرنا حوصلہ افزا ہے