مکیش امبانی کی دولت میں 22 ارب ڈالر کا اضافہ ، دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے

مکیش امبانی کی دولت میں 22 ارب ڈالر کا اضافہ ، دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن ...
مکیش امبانی کی دولت میں 22 ارب ڈالر کا اضافہ ، دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت اور ایشیا کے سب سے امیر ترین شخص مکیش امبانی اب دنیا کے چوتھے امیر ترین آدمی بن گئے ہیں۔

بلومبرگ بلینیئر انڈیکس کے مطابق رواں سال مکیش امبانی کی دولت میں مجموعی طور پر 22 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ان کی دولت 80 ارب 60 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

ارب پتی افراد کی فہرست میں مکیش امبانی نے رواں سال کئی بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑا ہے، ان میں ایک وقت کے دوسرے امیر ترین شخص برنارڈ آرنالٹ، دنیا کے سب سے بڑے انویسٹر وارن بفٹ، ٹیسلا کے مالک ایلن مسک، گوگل کے شریک بانی سرجی برن اور لیری پیج شامل ہیں۔

ارب پتی افراد کی فہرست میں اب صرف تین لوگ ہی مکیش امبانی سے اوپر ہیں۔ ایمازون کے بانی جیف بیزوس 187 ارب ڈالر کے ساتھ پہلے ، مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس 121 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے اور فیس بک کے بانی مارک زکر برگ 102 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

مزید :

بزنس -