”ہم نے ٹیسٹ میچ میں یہ جرم کیا “مانچسٹر ٹیسٹ ہارنے کے بعد کپتان اظہر علی نے اعتراف کرلیا

”ہم نے ٹیسٹ میچ میں یہ جرم کیا “مانچسٹر ٹیسٹ ہارنے کے بعد کپتان اظہر علی نے ...
”ہم نے ٹیسٹ میچ میں یہ جرم کیا “مانچسٹر ٹیسٹ ہارنے کے بعد کپتان اظہر علی نے اعتراف کرلیا

  

مانچسٹر(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ گیند ریورس سوئنگ نہیں ہو رہا تھا،جب ہم نے پانچ آوٹ کیے تو ہم خوش تھے لیکن پھر انگلینڈ کی پارٹنر شپ نے سب تبدیل کردیا۔ان کاکہنا تھا کہ ہم انگلینڈ کے بلے باز رن آوٹ کرنے میں ناکام رہے جو کہ ٹیسٹ میچ میں جرم کے مترادف ہے ۔میچ کی اختتامی تقریب میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھا ٹیسٹ میچ تھا جس کا رزلٹ اپنے حق میں نہ آنے پر مایوسی ہوئی ۔ان کا کہنا تھا کہ وکٹ میں جان ختم ہو گئی تھی جس کے بعد انگلینڈ نے گیم کا مومنٹم بدل دیا اور فیصلہ اپنے حق میں کرنے میں کامیاب ہوئے۔اظہر علی نے کہا کہ بٹلر اور ووکس کی پارٹنر شپ کو جیت کا کریڈٹ دوں گا ۔

مزید :

کھیل -