جائیداد کے حصول کے لیے تین بیٹوں کا باپ پر وحشیانہ تشدد، ویڈیو بھی سامنے آگئی

جائیداد کے حصول کے لیے تین بیٹوں کا باپ پر وحشیانہ تشدد، ویڈیو بھی سامنے آگئی
جائیداد کے حصول کے لیے تین بیٹوں کا باپ پر وحشیانہ تشدد، ویڈیو بھی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولنگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)مروٹ کے علاقہ میں تین بیٹوں نے جائیداد کے حصول کے لیے اپنے والد کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
جیو نیوز کے مطابق تینوں بیٹوں نے اپنے بوڑھے والد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے نکال دیا۔واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے باپ پر تشدد کرنے والے تینوں بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پیرنٹس پروٹیکشن آرڈیننس کے تحت تشدد کرنے والے تینوں بیٹوں ارسلان، قمر اور بدر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔