کوئٹہ میں دو گھنٹوں میں دوسرا دھماکہ

کوئٹہ میں دو گھنٹوں میں دوسرا دھماکہ
کوئٹہ میں دو گھنٹوں میں دوسرا دھماکہ
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو گھنٹوں کے دوران دوسرا دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

اردو نیوز کے مطابق دوسرا دھماکہ سریاب روڈ پر سدا بہار ٹرمینل کے قریب ہوا جس میں ایک ریڑھی بان کرشن کمار زخمی ہوگیا۔ کرشن کمار ریڑھی پر یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستانی پرچم فروخت کر رہا تھا۔

ڈی ایس پی آصف غفور کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکے کو دستی بم کا بتایا جا رہا ہے تاہم اس کی نوعیت کا تعین کرنے کیلئے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔

اس سے قبل کوئٹہ کے سرینا ہوٹل کے باہر دھماکہ ہوا تھا جس میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس دھماکے میں 22 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں اکثریت پولیس اہلکاروں کی تھی۔