صرف 6 ماہ میں 71 لاکھ سے زائد غیر ملکی شہریوں نے دبئی کا رخ کیا

صرف 6 ماہ میں 71 لاکھ سے زائد غیر ملکی شہریوں نے دبئی کا رخ کیا
صرف 6 ماہ میں 71 لاکھ سے زائد غیر ملکی شہریوں نے دبئی کا رخ کیا
سورس: Wikimedia Commons

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 7.12 ملین سے زائد غیر ملکی شہریوں نے دبئی کا رخ کیا۔ کورونا وبا کے بعد دبئی کا رخ کرنے والوں کی تعداد میں سنہ 2022 کے پہلے نصف کے دوران 183 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق گزشتہ برس جنوری سے جون کے دوران صرف 25 لاکھ سیاحوں نے دبئی کا رخ کیا تھا لیکن اب سیاحوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ سنہ 2022 کے پہلے نصف میں جتنے سیاح دبئی آئے وہ 2019 میں آنے والے سیاحوں کی تعداد 8.36 ملین کے قریب ترین ہے۔  دبئی کے ڈیپارٹمنٹ آف اکانومی اینڈ ٹوارزم کے ڈیٹا کے مطابق دبئی کے ہوٹلوں میں 2022 کے پہلے چھ ماہ کے دوران بکنگ کی شرح 74 فیصد رہی ۔

مزید :

عرب دنیا -