جون،تمباکو کی قومی برآمدات میں اضافہ

     جون،تمباکو کی قومی برآمدات میں اضافہ

  

اسلام آباد(اے پی پی):تمباکو کی قومی برآمدات میں جون کے دوران 68.14فیصد اضافہ  ریکارڈ کیا گیا  ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے  اعدادو شمار کے مطابق جون 2022 کے دوران برآمدات کی مالیت 1.4ارب روپے تک بڑھ گئی، جبکہ جون 2021میں تمباکو کی برآمدات کا حجم 838ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح جون 2021 کے مقابلہ میں جون 2022کے دوران تمباکو کی ملکی برآمدات کے حجم میں 68فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -