پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان
پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان  آن لائن )  کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستان سپورٹس بورڈ  نے ارشد ندیم کے لئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیاہے۔ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان سپورٹس پالیسی کے تحت کیا گیا۔

" جنگ " کے مطابق ڈی جی سپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کو جنوبی افریقہ میں ٹریننگ دلوانے کا فائدہ ہوا، تمام میڈلز جیتنے والوں کو وزیراعظم ہاؤس لے جایا جائے گا۔وفاقی وزیر بین الصوبائی احسان مزاری نے بھی ارشد ندیم کو زبردست کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -