ناصر حسین شاہ کا ارشد ندیم کو ذاتی خرچ پر جرمنی ٹریننگ کیلئے بھیجنے کا فیصلہ

ناصر حسین شاہ کا ارشد ندیم کو ذاتی خرچ پر جرمنی ٹریننگ کیلئے بھیجنے کا فیصلہ
 ناصر حسین شاہ کا ارشد ندیم کو ذاتی خرچ پر جرمنی ٹریننگ کیلئے بھیجنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ اگلے اولمپک سے پہلے میں 2 سال کے لیے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستان کے فخر ارشد ندیم کو ذاتی خرچ سے جرمنی ٹریننگ کے لیے بھجوانے کو تیار ہوں ۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ "پاکستان کے لیے اس سے زیادہ فخر کی کوئی بات نہیں ہوسکتی کہ یہ گولڈ میڈلز جیتتے رہیں ،پاکستان زندہ باد"۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو  میں گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی،جس کے بعد وہ 90 میٹر سے لمبی تھرو کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ،پاکستان نے 1966 کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں میڈل جیتا جبکہ یہ 1962 کے بعد کامن ویتلھ گیمز ایتھلیٹکس میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -