ریلوے نے گریڈ 20 کے افسر کو کروڑوں روپے کے فراڈ پر گرفتار کر لیا

ریلوے نے گریڈ 20 کے افسر کو کروڑوں روپے کے فراڈ پر گرفتار کر لیا
ریلوے نے گریڈ 20 کے افسر کو کروڑوں روپے کے فراڈ پر گرفتار کر لیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) ریلوے کے اعلی آفیسر کو ایف آئی اے نے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے پر گرفتار کر لیا، ملزم نے بطور پی ڈی ریلوے لوکل پرچیز اور سادہ لوح افراد سے کروڑوں روپے بٹورے تھے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم عدنان شافع جس نے گریڈ 20 میں ترقی پا کر بطور پروجیکٹ ڈائریکٹر ریلوے اپنے دیگر افسران کے ساتھ مل کر تقریباً چار کروڑ کا فراڈ کیا اور کنٹریکٹر سے ٹینڈرز کے عوض ٹھیکہ جات کہ مد میں دو  دو کڑور روپے وصول کئے۔بعد ازاں اپنے فرنٹ مین ریلوے ملازم عثمان جاوید و دیگر کی مدد سے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا اور کنٹریکٹر کی رقم ہضم کرنا چاہی مگر کنٹریکٹر خرم اقبال نے گذشتہ سال کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دی جس پر مفصل انکوائری کے بعد ملزم عدنان شافع پر دسمبر 2021 میں مقدمہ نمبر 103/21 درج ہوا، محکمہ کی اندرونی انکوائری کے نتیجہ میں یہ بات سامنے آئی کے انہی ٹھیکہ جات کی رقم ملزم عدنان شافع ہضم کر چکا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -