24 ارب کا ملزم لندن فرار کرا دیااور2کروڑ کی تحقیقات کیلئے 5ٹیمیں بنا دی گئیں،فواد چودھری کا حکومت پر طنز

24 ارب کا ملزم لندن فرار کرا دیااور2کروڑ کی تحقیقات کیلئے 5ٹیمیں بنا دی ...
24 ارب کا ملزم لندن فرار کرا دیااور2کروڑ کی تحقیقات کیلئے 5ٹیمیں بنا دی گئیں،فواد چودھری کا حکومت پر طنز

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ 24ارب روپے کا ملزم حمزہ شہباز لندن فرار کرا دیا گیا لیکن 2 کروڑ روپے کی تحقیقات کیلئے فیڈر ل انویسٹی گیشن (ایف آئی اے )کی 5 ٹیمیں ترتیب دی گئی ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ "شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں، محرم کے بعد 25 مئی  کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا قوم حقیقی آزادی جدوجہد کے آخری مرحلے کی تیاری کرے۔

مزید :

قومی -