راولپنڈی میں دو ملزمان کی بیٹے کو چارپائی کے پائے سے باندھ کر ماں سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

راولپنڈی میں دو ملزمان کی بیٹے کو چارپائی کے پائے سے باندھ کر ماں سے مبینہ ...
راولپنڈی میں دو ملزمان کی بیٹے کو چارپائی کے پائے سے باندھ کر ماں سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں دو مسلح افراد نے بیٹے کو چارپائی کے پائے سے باندھ کر ماں سے مبینہ طور پر زیادتی کی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر تفتیش کی جارہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ راولپنڈی کے تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں پیش آیا جس میں متاثرہ خاتون نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ دو افراد بیٹے کے ہمراہ گھر موجود تھے کہ دو افراد کھڑکی کے ذریعے گھر میں داخل ہوئے۔

خاتون کے مطابق ایک ملزم نے مجھ پر پستول تانے رکھی اور دوسرے نے بیٹے کو چارپائی کے پائے کے ساتھ باندھ دیا بعدازاں دونوں افراد نے مبینہ طور مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون کے مطابق دونوں ملزمان کو مظہر نامی شخص نے بھجوایا تھا۔