پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر سے صلح کے بعد عدالت نے نذیر چوہان کی ضمانت منظور کر لی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی شبیر گجر سے صلح کے بعد عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ ہولڈر نذیر چوہان کی ضمانت منظو ر کر لی ہے ۔
نجی ٹی وی "دنیا نیوز "کے مطابق ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیشی کے دوران شبیر گجر نے کہا کہ اللہ کی رضاکیلئےنذیرچوہان کومعاف کردیا ہے، نذیرچوہان کی ضمانت پرکوئی اعتراض نہیں ،جس کے بعد احاطہ عدالت میں نذیرچوہان اورشبیرگجرآپس میں گلےبھی ملےجس پر مجسٹڑیٹ نے نذیر چوہان کی ضمانت منظور کرلی اور 50ہزار کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی ۔
واضح رہے کہ نذیر چوہان پر پنجاب ضمنی الیکشن کے دوران جھگڑے اور پی ٹی آئی رہنما پر قاتلانہ حملے کا کیس درج ہے جس پر اب انہیں رہا کر دیا گیا ہے ۔