کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور 8ہزار میٹر سے بلند چوٹی سر کر لی

کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور 8ہزار میٹر سے بلند چوٹی سر کر لی
کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور 8ہزار میٹر سے بلند چوٹی سر کر لی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور 8ہزار میٹر سے بلند چوٹی سر کر لی ہے ،کوہ پیما نے آج 8035میٹر بلند "گیشر برم ٹو "آج سر کی ہے۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق شہروز کاشف اس سے قبل ماؤنٹ ایورسٹ اور "کے ٹو "سمیت 8چوٹیاں سر کر چکے ہیں،شہروز کاشف چند روز میں "جی ون "سر کرنے کی مہم کا آغاز کریں گے،شہروز کاشف کی "جی ٹی "دسویں 8ہزا رمیٹر سے بلند چوٹی ہو گی،شہروز کاشف مہم میں کامیاب ہوئے تو 10چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہوں گے۔

مزید :

قومی -