محرم الحرام کا مرکزی جلوس امامیہ مشن لندن  نیو بری پارک سے صبح 9 بجے  برآمد ہوگا 

محرم الحرام کا مرکزی جلوس امامیہ مشن لندن  نیو بری پارک سے صبح 9 بجے  برآمد ...
 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امامیہ مشن لندن  نیو بری پارک سے صبح 9 بجے  برآمد ہوگا 

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ ) محرم الحرام کا مرکزی جلوس امامیہ مشن لندن  نیو بری پارک سے صبح 9 بجے  برآمد ہوگا  ۔کربلا میں دین اسلام کی حفاظت اور سربلندی کے لئے حضرت امام حسین علیہ السلام کی دی ہوئی قربانی کی یاد تازہ کرنے کے لئے دنیا بھر میں ماتمی جلوس و مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔

امامیہ مشن کے انچارج سید عادل شاہ ، نوحہ خواں قمبر کیانی ، سید ساجد شاہ ، ملک ثاقب اعوان ، اور نقاش بھٹی نے کہا  کہ 10 محرم کا مرکزی جلوس بروز منگل صبح نو بجے مرکزی امام بارگاہ نیو بری پارک سے برآمد ہوگا جو دن ایک بجے  واپس اختتام پذیر ھوگا۔

مزید :

تارکین پاکستان -