ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ہرزہ سرائی کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل،آئی ایس آئی اور آئی بی افسران بھی شامل

ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ہرزہ سرائی کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل،آئی ایس آئی ...
ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ہرزہ سرائی کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل،آئی ایس آئی اور آئی بی افسران بھی شامل

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی ہرزہ سرائی کے معاملے پر  وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں مشترکہ انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق  مشترکہ انکوائری ٹیم کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، مشترکہ انکوائری ٹیم میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے افسران بی شامل ہیں ،انکوائری ٹیم کی سربراہی ایڈیشل ڈی جی فیڈر ل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)محمد جعفر کریں گے ،  انکوائری ٹیم بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی ہرزہ سرائی پر انکوائری  کرے گی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -