وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے ...
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاباش ارشد ندیم شاباش، قوم کو آپ پر ناز ہے اور ساتھ ہی انہیں 10 لاکھ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ارشد ندیم کی کامیابی کو پاکستان کی فتح قرار دیا اور کہا کہ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وطن کا نام روشن کیا، ارشد ندیم جیسے باصلاحیت، قابل اور پرعزم نوجوان پاکستان کا اصل چہرہ ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے ارشد ندیم عالمی سطح پر مزید کامیابیاں سمیٹیں گے۔

مزید :

قومی -