ایشیاکپ، سکواڈز کے اعلان کی ڈیڈ لائن بڑھا دی گئی 

ایشیاکپ، سکواڈز کے اعلان کی ڈیڈ لائن بڑھا دی گئی 
ایشیاکپ، سکواڈز کے اعلان کی ڈیڈ لائن بڑھا دی گئی 
سورس: Twitter/@ACCMedia1

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(آئی این پی) ایشین کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی درخواست پر سکواڈز کے اعلان کی ڈیڈ لائن بڑھاکر 11اگست کردی۔اے سی سی نے ایشیا کپ میں شریک ملکوں کو ٹیمیں منتخب کرنے کیلئے 8اگست کا وقت دیا گیا تھا،اب تک پاکستان نے ہی سکواڈ کا اعلان کیا ہے،بنگلہ دیش کے سٹار کرکٹرز لٹن داس اور نورالحسن زمبابوے کے دورے میں انجرڈ ہوئے ، بورڈ کو ان کی فٹنس رپورٹ کا انتظار ہے، اسی لیے ایشین کرکٹ حکام سے مزید وقت مانگا تھا،دوسری جانب بھارتی سکواڈ کا بھی جلد اعلان ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق سینئر بیٹر ویرات  کوہلی کی واپسی کا امکان روشن ہے، وہ کافی عرصے سے آﺅٹ آف فارم ہیں اس لیے انھیں آرام کا موقع فراہم کیا گیا تھا، بعض سابق کرکٹرز نے ایشیا کپ میں کوہلی سے اننگز کا آغاز کرانے کا مشورہ بھی دیا ہے،البتہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ ٹیم مینجمنٹ مشاورت کے بعد کرے گی۔ ایشیا کپ 27اگست سے نیوٹرل وینیو یو اے ای میں منعقد ہوگا، علاقائی ایونٹ میں خطے کے 5 ٹیسٹ ممالک بنگلہ دیش، بھارت، پاکستان، سری لنکا اور افغانستان شریک ہیں، چند ایسوسی ایٹ ممالک کوالیفائرز سے مین ڈرا میں جگہ بناپائیں گے۔

ایونٹ کا افتتاحی میچ 27اگست کو گروپ بی میں سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ہوگا، پاک، بھارت مقابلہ 28اگست کو شیڈول ہے، ابتدائی دونوں میچز دبئی میں ہوں گے، بنگلہ دیش کا ایونٹ میں سفر 30اگست کو شارجہ میں افغانستان کیخلاف میچ سے شروع ہوگا۔

مزید :

کھیل -