ارشد ندیم کے گاﺅں میاں چنوں میں جشن، مٹھائیاں تقسیم ،دوستوں کاڈھول کی تھاپ پر رقص

 ارشد ندیم کے گاﺅں میاں چنوں میں جشن، مٹھائیاں تقسیم ،دوستوں کاڈھول کی تھاپ ...
 ارشد ندیم کے گاﺅں میاں چنوں میں جشن، مٹھائیاں تقسیم ،دوستوں کاڈھول کی تھاپ پر رقص
سورس: Twitter

  

میاں چنوں(آئی این پی)کامن ویلتھ گیمز کے جویلین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم نے آبائی گاﺅں میاں چنوں میں جشن کا سماں ہے۔ارشد ندیم کے گھر پر مبارکباد دینے والوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جب کہ علاقے میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی جا رہی ہیں.

اس موقع پر قومی ایتھلیٹ کے دوستوں کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔ایتھلیٹ کے بھائی علیم نے کہا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کا نام روشن کیا، دوسرے بھائی شاہد کا کہنا ہے کہ بازو میں انجری کے باوجود ارشد نے پاکستان کا پرچم بلند کیا۔والد ارشد ندیم نے بھی بیٹے کی کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ارشد کی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے۔ارشد کی والدہ نے کہا کہ بیٹے کی کامیابی پر اللہ تعالی کی شکر گزار ہوں،گولڈ میڈل جیت کر بیٹے نے سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

مزید :

کھیل -