درفشاں نے اپنی خوبصورت جلد کا راز بتا دیا

درفشاں نے اپنی خوبصورت جلد کا راز بتا دیا
درفشاں نے اپنی خوبصورت جلد کا راز بتا دیا
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی) خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم نے اپنی خوبصورت جِلد کا راز مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا۔

حال ہی میں در فشاں نے یوٹیوب پر اپنی ایک ویڈیو کے ذریعے مداحوں کے ساتھ اپنی اسکن کیئر روٹین شیئر کی ہیں۔اداکارہ نے ایک ماسک کی ترکیب بتائی جسے وہ اپنی خوبصورت جِلد کے لیے استعمال کرتی ہیں جبکہ اس ماسک میں استعمال ہونے والے تمام اجزا ہمارے باورچی خانے میں پائے جاتے ہیں جو کوئی بھی آسانی سے تلاش کر سکتا ہے۔

درفشاں کی جانب سے بتائے گئے ماسک میں جو کا آٹا، بادام کا آٹا، نارنجی کے چھلکے کا پاڈر اور دہی شامل ہے,  ان تمام اجزا کو ایک ساتھ ملا کر ماسک تیار کیا جاتا ہے جسے وہ ہاتھ کی مدد سے چہرے پر لگاتی ہیں۔ اداکارہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ اپنی خوبصورت جِلد کے رنگ کے لیے ایک ٹونر بھی بناتی ہیں جس میں چاول کا پانی اور گلاب کی خشک پتیاں شامل ہوتی ہیں۔

مزید :

تفریح -