شازیہ ناز نے کاسٹنگ کاﺅچ کی تلخ حقیقت بارے اپنا تجربہ بتا دیا

شازیہ ناز نے کاسٹنگ کاﺅچ کی تلخ حقیقت بارے اپنا تجربہ بتا دیا
شازیہ ناز نے کاسٹنگ کاﺅچ کی تلخ حقیقت بارے اپنا تجربہ بتا دیا
سورس: Instagram/shazianazkhan

  

 کراچی (آئی این پی) اداکارہ و ماڈل شازیہ ناز نے شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاﺅچ کی حقیقت کے بارے میں بات کی ہے اور کہا ہے کہ  یہ خود ایک شخص پر منحصر ہے کہ ایسی صورتحال میں آپ کا رویہ کیا ہوتا ہے اور کتنی ذہانت سے آپ اس کا مقابلہ کرتے ہیں۔

شازیہ نے  اپنا تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں، میں نے بھی ایک ایسی ہی صورتحال کا سامنا کیا۔ میں نے ایک ایسے شخص کے ساتھ کام کیا جس نے مجھے فلم کا حصہ بننے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ فلم کا حصہ بنیں لیکن آپ کو پروڈیوسر سے ذاتی طور پر ملنا ہوگا، بس آپ اور وہ۔ شازیہ نے بتایا کہ جب اس نے یہ بات کی تو مجھے خطرے کی گھنٹی سنائی دینے لگی۔

شازیہ کا کہنا تھا کہ میں نے اس شخص کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے فلم کی سکرپٹ کو دیکھوں گی اور اگر سکرپٹ اچھی ہوئی تو پوری ٹیم کے ساتھ ایک میٹنگ طے ہوگی جس میں سب سے ملنا پسند کروں گی۔ یہ ایک بالواسطہ پیغام ہے کہ اگر آپ کام کرنا چاہتے ہیں تو پیشہ ورانہ طور پر کام کریں اور اگر آپ کچھ اور سوچ رہے ہیں تو آپ دفع ہوجائیں۔

مزید :

تفریح -