پی ٹی آئی سربراہ قوم کو تقسیم،نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے،رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی سربراہ قوم کو تقسیم،نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے،رانا ثناء اللہ
پی ٹی آئی سربراہ قوم کو تقسیم،نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے،رانا ثناء اللہ

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کیخلاف منفی ٹرینڈ چلانے والے غفلت کا شکار ہیں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کا سربراہ قوم کو تقسیم نوجوان کو گمراہ کر رہا ہے۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے بریگیڈیئر محمد خالد کی فیملی سے اظہار تعزیت کے بعد رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کوئی شک نہیں رہا کہ عمران خان بیرونی ایجنٹ ہے ، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان کا دماغ پھر گیا ہے ،سوشل میڈیا پر ایسی ایسی باتیں کہی گئیں جن کو دہرایا نہیں جا سکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  قوم میں ایک آدمی بھی نہیں جو فوج سے نفرت کرتا ہو ،پوری قوم پاک فوج اور اپنےشہدا سے محبت کر تی ہے ۔عمران خان کو نہ روکا تو قوم کو حادثے سے دو چار کر دے گا،ڈرون حملے کا افغانستان نے بھی الزام نہیں لگایا،

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کا ایک آئینی کردار ہے ، کہا جا رہا ہے کہ ایک ماہ کا الٹی میٹم ہے ،کس چیز کا الٹی میٹم ؟13اگست کو پر امن احتجاج اور جلسے کی اجازت ہے ،اگر قانون توڑا تو 25مئی سے برا حشر ہو گا۔

مزید :

قومی -