پاکستانی باکسر شاہ حسین نے سونے کا تمغہ نہ جیتنے پر قوم سے معافی مانگ لی

پاکستانی باکسر شاہ حسین نے سونے کا تمغہ نہ جیتنے پر قوم سے معافی مانگ لی
پاکستانی باکسر شاہ حسین نے سونے کا تمغہ نہ جیتنے پر قوم سے معافی مانگ لی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے پاکستانی باکسر شاہ حسین شاہ نے سونے کا تمغہ نہ جیتنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگ لی ہے۔

نجی ٹی وی "سماء "کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے پاکستانی باکسر شاہ حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے میڈل ملنے پر خوشی ہوئی،بہت محنت اور برداشت کے بعد اس لیول پر آتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فائٹ کرنے کے لیے ہر قیمت بہترین تیاری درکار ہوتی ہے،عالمی سطح پر اکیلے مقابلے کرنا آسان نہیں ہوتا،کوچز اور سپورٹ سٹاف کی موجودگی ضروری ہوتی ہے,اگلی بار مزید بہتر تیاری کے ساتھ آؤں گا۔

مزید :

قومی -کھیل -