بچت سکیموں کی شرح منافع میں تبدیلی کردی گئی 

بچت سکیموں کی شرح منافع میں تبدیلی کردی گئی 
بچت سکیموں کی شرح منافع میں تبدیلی کردی گئی 

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے سیونگ پراڈکٹس میں سرمایہ کاری کے فروغ کی غرض سے سیونگ سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیوز نیوز کے مطابق حکومت کی طرف سے ان سکیموں کی شرح منافع میں 20سے 125بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ شرح منافع میں اضافے کا یہ اعلان سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کی طرف سے کیا گیا ہے۔ یہ ادارہ وزارت خزانہ کے ماتحت کام کرتا ہے۔

سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کی طرف سے ہفتے کے روز کیے گئے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر 24بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس کی شرح منافع 12.36فیصد سے بڑھ کر 12.60فیصد ہو گئی ہے۔ اسی طرح سیونگز اکاﺅنٹ پر 125بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس کی شرح منافع 12.25فیصد سے بڑھ کر 13.5فیصد ہو گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -