علیزے شاہ نے اپنا وزن کم کرنے کا ’نسخہ ‘بتادیا

علیزے شاہ نے اپنا وزن کم کرنے کا ’نسخہ ‘بتادیا
علیزے شاہ نے اپنا وزن کم کرنے کا ’نسخہ ‘بتادیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ علیزے شاہ نے حال ہی میں اپنے وزن میں کمی کی ہے اور گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر اپنے اس تجربے کے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق علیزے شاہ نے اپنی اس پوسٹ میں ڈاکٹر یمنہ چٹھہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ سب ڈاکٹر چٹھہ کی بدولت ممکن ہو پایا۔ 

علیزے شاہ نے اپنی اس پوسٹ میں ایک سپلیمنٹ کے بارے میں بتایا جس کا نام ’Morin G‘ ہے۔ وہ لکھتی ہیں کہ یہ دوا جسم میں ہارمونز کو متوازن کرتی ہے، انسولین کی مزاحمت کو بہتر بناتی ہے اور میٹابولزم کو تیز کرتی ہے، اور سب سے بڑھ کر اس کے کوئی مضراثرات نہیں ہیں۔“

اپنی اس تشہیری پوسٹ میں علیزے شاہ اپنی اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھتی ہیں کہ اس دوا اور ڈائٹ پلان کی مدد سے آپ ایک مہینے میں 4سے 5کلوگرام وزن کم کر سکتے ہیں۔ میرے فالوورز جو یہ دوا خریدیں گے انہیں مفت جنرل ڈائٹ پلان دیا جائے گا۔

خیال ہے کہ یہ علیزے شاہ کا موقف ہے، آپ بھی اگر اس تگ و دو میں ہیں تو کسی ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

مزید :

تفریح -