پروٹان پاکستان نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سوزوکی، ہنڈا اور ٹویوٹا کے بعد پروٹان پاکستان نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 3لاکھ سے 9لاکھ روپے تک کا اضافہ کر دیا۔ نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق کمپنی کی طرف سے اپنی گاڑی ساگا 1300سی سی ایس اے ٹی (Ace AT)کی قیمت 3لاکھ روپے اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس کی قیمت 31لاکھ 49ہزار روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح ساگا 1300سی سی ایل اے ٹی کی قیمت 2لاکھ 70ہزار روپے اضافے سے 29لاکھ 99ہزار روپے ہو گئی ہے۔
ساگا 1300سی سی ایل ایم ٹی کی قیمت میں 2لاکھ 45ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس گاڑی کی نئی قیمت 28لاکھ 24ہزار روپے ہو گئی ہے۔ ایکس 70ایگزیکٹو آل وہیل ڈرائیو کی قیمت 8لاکھ روپے اضافے سے 68لاکھ 50ہزار روپے اور ایکس 70پریمیم فور وہیل ڈرائیو کی قیمت 9لاکھ روپے اضافے سے 73لاکھ روپے ہو گئی ہے۔