'اگر دھونس و دھمکی دی تو 25 مئی سے برا حشر ہوگا، رانا ثنااللہ نے تحریک انصاف کو خبر دار کردیا

'اگر دھونس و دھمکی دی تو 25 مئی سے برا حشر ہوگا، رانا ثنااللہ نے تحریک انصاف کو ...
'اگر دھونس و دھمکی دی تو 25 مئی سے برا حشر ہوگا، رانا ثنااللہ نے تحریک انصاف کو خبر دار کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والے کہہ رہے ہیں کہ الٹی میٹم دیں گے، اگر دھونس و دھمکی دی تو 25 مئی سے برا حشر ہوگا۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ کس بات کا الٹی میٹم کونسے الیکشن؟ پہلے چیف الیکشن کمشنر کو تو ہٹالو، ورنہ ایسے الٹی میٹم آپ کی دو نمبری ہیں، اگر ایسا الٹی میٹم دیناہے جیسا 25 مئی کو تھا تو یاد رکھیں، پر امن جلسے کی اجازت ہے۔رانا ثنا کا کہنا تھاکہ اگر دھونس، دھمکی، تشدد اور بلیک میل کا راستہ اپنایا تو آپ کا 25 مئی سے زيادہ خراب حشر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نشاندہی ہوگئی ہے کون لوگ قوم کو گمراہ کرتے ہیں،کون ٹرینڈ چلاتے ہیں، شہدا ءکے خلاف ٹرینڈ چلانے والے گمراہی کا شکارہیں۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کوئی شک نہیں رہا کہ عمران خان غیرملکی ایجنٹ ہے۔وزیرداخلہ نے دعویٰ کیا کہ ریفرنس دائر ہونے کی دیر ہے، عمران خان ہر قیمت پر نااہل ہوگا۔

مزید :

قومی -