سینکڑوں برس قدیمی نویں محرم کا جلوس، روہڑی میں دم گھٹنے سے چھ افراد جاں بحق، درجنوں  بیہوش، متعدد زخمی

سینکڑوں برس قدیمی نویں محرم کا جلوس، روہڑی میں دم گھٹنے سے چھ افراد جاں بحق، ...
سینکڑوں برس قدیمی نویں محرم کا جلوس، روہڑی میں دم گھٹنے سے چھ افراد جاں بحق، درجنوں  بیہوش، متعدد زخمی
سورس: Screen Grab

  

روہڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے شہر روہڑی میں نویں محرم کے جلوس کے دوران دم گھٹنے سے چھ افراد جاں بحق اور درجنوں بیہوش ہوگئے جب کہ جلوس میں بھگدڑ مچنے سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روہڑی میں گزشتہ پانچ صدیوں سے ضریح اقدس کا جلوس نکالا جاتا ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں۔ آج نویں محرم کو جب جلوس منڈو کھبڑ سے برآمد ہوا تو اس میں ملک بھر سے آئے ہوئے عزاداران شریک تھے۔ 

جلوس کا اہم رکن شمع گل ادا کیا جارہا تھا کہ ضریح اقدس کو پرسہ دینےکی کوشش میں گرمی اور حبس کے باعث دم گھٹنے سے چھ افراد جاں بحق جب کہ درجنوں بیہوش ہوگئے۔ واقعے کے بعد جلوس میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو سکھر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -سکھر -