شاہ محمود قریشی نے بیٹی کو پارٹی ٹکٹ دینے کی وضاحت کردی

شاہ محمود قریشی نے بیٹی کو پارٹی ٹکٹ دینے کی وضاحت کردی
شاہ محمود قریشی نے بیٹی کو پارٹی ٹکٹ دینے کی وضاحت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 157 کے ضمنی انتخاب میں بیٹی کو پارٹی ٹکٹ دینے کی وضاحت کردی۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کی اجازت سے بیٹی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ دیانت داری سے پارٹی کے مفاد میں بیٹی کو ٹکٹ دیا۔ان کا کہناتھاکہ عمران خان کا بیانیہ آگے بڑھانے کے لیے مہر بانو الیکشن لڑ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیٹے زین قریشی کی چھوڑی ہوئی قومی اسمبلی کی نشست پر بیٹی کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ان کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دیے ہیں۔ 17 جولائی کو ہونے والے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ملتان کے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 217 سے زین قریشی کامیاب ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دی تھی۔

مزید :

قومی -