مکیش امبانی نے  دو سال میں کتنی تنخواہ وصول کی؟

مکیش امبانی نے  دو سال میں کتنی تنخواہ وصول کی؟
مکیش امبانی نے  دو سال میں کتنی تنخواہ وصول کی؟
سورس: File

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے دوسرے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے مسلسل دوسرے سال بھی ریلائنس انڈسٹریز سے کوئی تنخواہ وصول نہیں کی۔  انہوں نے گزشتہ برس کورونا وبا کی وجہ سے پڑنے والے اثرات کے باعث رضاکارانہ طور پر اپنے فوائد لینے سے انکار کردیا تھا۔ ریلائنس کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مکیش امبانی نے سال 2020-21 کے دوران کمپنی سے کوئی تنخواہ وصول نہیں کی۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق اگرچہ انہوں نے 2020-21 میں کورونا کے باعث تنخواہ وصول نہیں کی تھی لیکن 2021-22 میں بھی انہوں نے ریلائنس انڈسٹریز سے کوئی تنخواہ وصول نہیں کی۔دونوں سالوں کے دوران امبانی نے نہ  بطور چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر نہ تو  کوئی الاؤنس لیا اور نہ ہی  اپنے کام کے عوض کسی قسم کے سٹاک  یا کمیشن لیا۔

اس سے قبل مکیش امبانی 15 کروڑ روپے تنخواہ وصول کیا کرتے تھے۔ ان کی یہ تنخواہ 2008-9 میں مقرر کی گئی تھی جو 2019-20 میں بھی برقرار ہی ۔ 

مزید :

بین الاقوامی -بزنس -