کتنے فیصد پاکستانیوں کے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس موجود ہیں؟ گیلپ سروے رپورٹ جاری

کتنے فیصد پاکستانیوں کے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس موجود ہیں؟ گیلپ سروے رپورٹ ...
کتنے فیصد پاکستانیوں کے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس موجود ہیں؟ گیلپ سروے رپورٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی آرا جاننے والے ادارے گیلپ پاکستان نے پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سروے رپورٹ جاری کردی ہے۔ 

 گیلپ پاکستان کے سروے میں انکشاف ہوا کہ 60 فیصد پاکستانی فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سمیت دیگر سماجی رابطوں کی ایپس استعمال نہیں کرتے۔سروے 28 جون سے 10 جولائی تک کیا گیا جس میں 700 سے زائد افراد سے رائے لی گئی۔البتہ 40 فیصد نے ان ایپس پر اکاؤنٹ ہونے اور بھرپور استعمال کرنے کا بتایا۔سروے کے مطابق ان ایپس پر 30 سال سے کم عمر کے 62 فیصد پاکستانی نوجوان زیادہ فعال ہیں جبکہ 30 سال سے زائد عمر کے صرف 30 فیصد پاکستان متحرک ہیں۔سوشل میڈیا ایپس کے استعمال میں پاکستانی مرد خواتین سے بھی آگے ہیں اور مردوں میں 45 فیصد جبکہ خواتین میں 35 فیصد نے فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک استعمال کرنے کا کہا۔ ایپس کے ذریعے آن لائن دوست بنانے کا بھی 22 فیصد پاکستانیوں نے بتایا جبکہ 76 فیصد نے کہا انہوں نے کوئی آن لائن دوستی نہیں کی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -