ڈاکٹر شاہد قتل کیس ،مقتول کے بیٹے کی گرل فرینڈتفتیش میں کلیئر قرار،ابتک کیا تحائف ملے؟پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی،ملزم قیوم کی دوست کو تفتیش میں کلیئر قرار دیدیا گیا ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ لڑکی کا قتل کی واردات میں کوئی کردار تاحال سامنے نہیں آیا،لڑکی کا تفصیلی بیان ریکارڈ کرلیا۔
لڑکی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہاکہ قیوم سے کبھی بھاری رقم کی ڈیمانڈ نہیں کی،2بیگز اور ایک انگوٹھی قیوم نے مرضی سے تحفے میں دی۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر شاہد کے قتل کی سپاری کا ایڈوائس اورریکی کرنے والے مزید 3ملزم گرفتار کرلئے،ڈاکٹر شاہد قتل کیس میں بیٹے قیوم سمیت گرفتار افراد کی تعداد5ہو گئی،پولیس کاکہناہے کہ شوٹر اور مزید ایک سہولت کار کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔