فہد ہارون وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا تعینات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فہد ہارون وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا تعینات ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے فہد ہارون کی تعیناتی کی منظوری دیدی،وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فہد ہارون کا عہدہ وزیرمملکت کے مساوی ہوگا، فہدہارون نگران وزیراعظم کے معاون خصوصی کے طور پر بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔