پاکستان اور بنگلہ دیش کا موازنہ کرنے والے ملک دشمن ہیں: مصدق ملک

پاکستان اور بنگلہ دیش کا موازنہ کرنے والے ملک دشمن ہیں: مصدق ملک
پاکستان اور بنگلہ دیش کا موازنہ کرنے والے ملک دشمن ہیں: مصدق ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مصدق ملک نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے موجودہ حالات انکا اندرونی معاملہ ہیں، پاکستان اور بنگلہ دیش کا موازنہ کرنے والے ملک دشمن ہیں۔ملک دشمن وزیراعظم کا موازنہ حسینہ واجد سے کررہے ہیں، انتشار پسند ٹولہ عوام کے ذہنوں میں نفرت بھرنا چاہتے ہیں، انتشار پسند ٹولہ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ یہ ملک پاکستان سب کا ہے، پاکستان کا ایک ہی ویژن ہے غریب کی خدمت کرنا, ایک دشمن جماعت ملک کے خلاف مسلسل بیان دے ر ہی ہے ، پاکستان کی منزل اقتصادی ترقی ہے۔مہنگائی کی شرح 40 فیصد سے 11 فیصد پر آچکی ہے، دشمن صرف ناامیدی اور بربادی کی بات کرتے ہیں، میراپیغام ہے کہ پاکستان ایک ہے ، پاکستان میں ترقی کی شرح بڑھ رہی ہے۔

مزید :

قومی -