محکمہ موسمیات نے مون سون کے نئے اور طاقتور سپیل کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے مون سون کے نئے اور طاقتور سپیل کی پیش گوئی کردی
محکمہ موسمیات نے مون سون کے نئے اور طاقتور سپیل کی پیش گوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے9 اگست سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی۔ 

محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق 9اگست کو بحریہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہواؤں کا طاقتور سلسلہ ملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث 12 اگست تک کشمیر، وادی نیلم ، رولاکوٹ، باغ میں تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔اسلام اباد، راولپنڈی، مری گلیات، چکوال، تالہ گنگ، گجرات، جہلم میں جھگڑ چلنے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 9 سے 12 اگست کے دوران خیبر پختونخوا، بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  شدید بارشوں کی وجہ سے مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان ،دیر، سوات، شانگلہ، صوابی، اسلام اباد، روالپنڈی، مشرقی پنجاب میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ 9 سے 12 اگست کے درمیان ہونے والی بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب انے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید :

ماحولیات -